وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں واقع النور مسجد کا دورہ ، مسجد کی تعمیر نو کا جائزہ

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں واقع النور مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کی تعمیر نو کا جائزہ لیا۔ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے وزیر خارجہ کو مسجد کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں واقع النور مسجد کی تعمیر نو کے بعد تختی کی نقاب کشائی کی۔وزیر خارجہ نے …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو وزارت خارجہ میں واقع النور مسجد کا دورہ کیا اور مسجد کی تعمیر نو کا جائزہ لیا۔ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے وزیر خارجہ کو مسجد کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں واقع النور مسجد کی تعمیر نو کے بعد تختی کی نقاب کشائی کی۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر کورونا وبا کے خاتمے ،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں