وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بدھ کو اپنے جاپانی ہم منصب وزیر خارجہ تارو کونو سے ٹیلی فونک گفتگو ، پاک ، بھارت کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطہ میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور خطہ میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو خطہ میں قیام امن کےلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے جلد ہی اپنے سفیر کو واپس نئی دہلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں 14 مارچ کو پاکستانی وفد کرتارپور راہداری کے معاہدے پر مزید بات چیت کےلئے بھارت جائے گا جبکہ پاکستان نے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین روابط بحال رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام امور پرامن طریقہ سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ وہ جلد دورہ جاپان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply