اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسل بورن اور سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسل بورن اور سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ بہت مثبت اور سودمند ملاقاتیں ہوئی ہیں، لکسمبرگ یورپی یونین اور مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا رکن ہے اور یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر الگ کرنا چاہتا ہے لیکن اس کا بالکل الٹ ہو رہا ہے، جرمنی اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ بھی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو پاکستان پہنچیں گے، ہم عالمی رہنماﺅں کے ساتھ اپنے امن کے فروغ کے بیانیے کا اشتراک کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کا پاکستانی پیغام بڑا واضح اور دوٹوک ہے، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کی قرارداد نے بھی اس حقیقت کا اظہار کیا ہے۔








