اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے، ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک کثیرالثقافتی ملک ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔








