وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چھمب سیکٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے اس دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چھمب سیکٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے اس دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے اس دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کےلئے بلندی ءدرجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply