اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے اتوار کو یہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی ہے۔ وفد نے وزیر خزانہ کو پاکستان کے ڈیری کے شعبہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بجٹ تجاویز کے حوالہ سے بھی وزیر خزانہ سے تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے شعبہ کے بارے میں …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے اتوار کو یہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی ہے۔ وفد نے وزیر خزانہ کو پاکستان کے ڈیری کے شعبہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بجٹ تجاویز کے حوالہ سے بھی وزیر خزانہ سے تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے شعبہ کے بارے میں بریفنگ اور بجٹ تجاویز کو سراہا اور کہا کہ ایسوسی ایشن کی تجاویز پر بجٹ کی تیاری کے مرحلہ میں غور کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تمام شراکت داروں سے تفصیلی تجاویز طلب کی گئی ہیں اور بجٹ کی تیاری میں ان پر غور بھی کیا گیا ہے۔








