اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایکو ممالک وسیع تر اتحاد اور رابطوں کے زریعے خطے کی اقتصادی و تجارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ایکو وژن 2025 کے حصول میں نجی سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے۔یہ باتیں انہوں نے گذ شتہ روز ایکو چیمبر آف کامرس و صنعت کے وفود سے بات چیت کرتے …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایکو چیمبر آف کامرس کے وفود سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایکو ممالک وسیع تر اتحاد اور رابطوں کے زریعے خطے کی اقتصادی و تجارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ایکو وژن 2025 کے حصول میں نجی سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے۔یہ باتیں انہوں نے گذ شتہ روز ایکو چیمبر آف کامرس و صنعت کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ان سے پی ایم ہاوس میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اقتصادی تعاون تنظیم کے کامیاب سربراہ اجلاس پر وزیر اعظم،حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کی آبادی کا 16فیصد ایکو خطے میں ہے لیکن عالمی تجارت میں انکا حصہ صرف 2فیصد ہے۔انہوں نے کہ ا ایکو ممالک کو تجارت،سرمایہ کاری کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔







