اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کےلئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے گی تا کہ معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات عالمی بینک کے جنوبی ایشیاءعلاقائی نائب صدر ہارٹ وگ شافر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزارت خزانہ میں …
وزیر خزانہ اسد عمر سے عالمی بینک کے جنوبی ایشیاءعلاقائی نائب صدر ہارٹ وگ شافر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کےلئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے گی تا کہ معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات عالمی بینک کے جنوبی ایشیاءعلاقائی نائب صدر ہارٹ وگ شافر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کا دیرینہ اقتصادی شراکت دار ہے اور اس نے برسہا برس سے حکومت کو نمایاں معاونت پیش کی ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ان کا بینک نئی حکومت کے اقتصادی و سماجی ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام حکومت کے لئے ایک اہم مقصد ہوتا ہے۔ نائب صدر نے انسانی وسائل کی ترقی، معاشی استحکام اور ہمہ جہت نمو پر زور دیتے ہوئے ان شعبہ جات میں پاکستان کی معاونت کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے نائب صدر کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت نجی شعبہ کے کردار کو بڑھانے کی خواہاں ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں نجی شعبہ کے نمایاں کردار کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ اور جوائنٹ سیکرٹری (عالمی بینک)، اقتصادی امور ڈویژن بھی موجود تھے۔







