وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

یوکو ہاما۔07 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈائریکٹر جنرل سٹیفینو ماسروویسل کی قیادت میں آئے ہوئے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کی اور دیہی ترقی ، قدرتی وسائل کے انتظام اور اور تعلیم کے شعبوں میں معاونت کے ساتھ پاکستان کے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر یورپی یونین کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے یو رپی یونین کی طرف سے انسانیت …

یوکو ہاما۔07 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈائریکٹر جنرل سٹیفینو ماسروویسل کی قیادت میں آئے ہوئے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کی اور دیہی ترقی ، قدرتی وسائل کے انتظام اور اور تعلیم کے شعبوں میں معاونت کے ساتھ پاکستان کے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر یورپی یونین کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے یو رپی یونین کی طرف سے انسانیت کی بنیاد پر معاونت بالخصوص سیلاب کے دوران اور عارضی طور پر بے گھر افراد کیلئے تعاون کے علاوہ مختلف شعبہ میں بجٹ تعاون کا اعتراف کیا۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ دونوں اطراف نومبر 2016ءمیں ہونے والے کمیشن کے 7 ویں اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ترقیاتی تعاون ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply