وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس، ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی پالیسی بنائے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس …

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس، ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی پالیسی بنائے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایف بی آر آفیسران سے کہا کہ وہ رواں مالی سال کے ریونیو اہداف کے حصول کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں۔ انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی پالیسی یقینی بنائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے ایف بی آر کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ آئندہ مالی سال 2017-18ءکیلئے ٹیکس تجاویز میں ایسی پالیسی یقینی بنائے۔ قبل ازیں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے اجلاس کو یکم فروری 2017ءسے شروع کئے گئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جو کہ اس وقت اپنے عروج پر ہیں، سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے احکامات کی روشنی میں معیشت سے متعلقہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فریقین سے بجٹ کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ہے۔

Leave a Reply