وزیر خزانہ نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی پیشگی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی پیشگی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین …

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی پیشگی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل تنخواہ ادا کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی سہولت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ باضابطہ منظوری کیلئے ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply