وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوکی ملاقات ، دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے امن و سلامتی کے حوالہ سے …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے امن و سلامتی کے حوالہ سے مشترکہ مفادات ہیں۔ وزیر داخلہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نالج گیٹ وے تشکیل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلباءو طالبات کو برطانیہ میں اعلیٰ جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے، پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ مل کر دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے۔

Leave a Reply