وزیر داخلہ احسن اقبال کاچینی اخبار ” گوبل ٹائم” کو انٹرویو میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان ترقی کے لئے مستحکم ماحول پیدا کرنے کا خواہاں ہے، خطے میں امن و امان واستحکام کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی اخبار " گوبل ٹائم" کو انٹرویو میں کیا۔ احسن …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان ترقی کے لئے مستحکم ماحول پیدا کرنے کا خواہاں ہے، خطے میں امن و امان واستحکام کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی اخبار ” گوبل ٹائم” کو انٹرویو میں کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ اگر خطے کاایک حصہ غیر محفوظ ہو تو اس سے پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے ۔ پاکستان پر مغربی میڈیا اکثر "دہشتگردی کی جڑ” ہونے کے حوالے سے تنقید کرتا ہے لیکن پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اس لئے ہم پر الزام لگانا درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے خطے نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر امریکی حملے کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے پشاور میں سکول پر حملے اور دیگر واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کارروائیاں کی ہیں اور دہشت گرد گروپس کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔ احسن اقبال نے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی قیادت میں افغانستان کے مسئلہ کا فوجی حل ایک عشرے سے زائد کاحل نہیں نکالا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تمام علاقائی ممالک کو اس مسئلے کے حل میں شامل کرنا چاہیے کیونکہ افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کا اس کے استحکام میں سب سے زیادہ مفاد وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان 2001ءسے پہلے کے مقابلے میںآج زیادہ مستحکم نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مغربی سرحد سے دراندازی کا خطرہ بدستور درپیش ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply