وزیر داخلہ احسن اقبال کا ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل ہوئیں، 2013ءمیں ہم جہاں کھڑے تھے پاکستان کو دنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دیا جارہا تھا، 2018ءمیں آج کوئی ایسا نہیں کہہ سکتا، پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جا رہا ہے، پولیس کا نہ صرف امن و امان …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل ہوئیں، 2013ءمیں ہم جہاں کھڑے تھے پاکستان کو دنیا کا خطر ناک ترین ملک قرار دیا جارہا تھا، 2018ءمیں آج کوئی ایسا نہیں کہہ سکتا، پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جا رہا ہے، پولیس کا نہ صرف امن و امان بلکہ ملکی ترقی میں ایک کلیدی کردار ہے جہاں امن و استحکام نہیں ہو گا وہاں ترقی ممکن نہیں ہوسکتی، پولیس نظام میں اصلاحات ایک بتدریج عمل ہے، جس کے لئے وفاقی پولیس کو تمام دیگر صوبوں کے لئے مثالی بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اور صوبوں کے پولیس نظام میں فرق کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ایس ڈی پی آئی نے جس موضوع کاانتخاب کیا ہے وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پولیس کا نظام ترقی کے عمل کو وژن فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی اور ایسے عوامل جہاں لوگوں کو بد امنی پر اکسایا جارہا تھا جیسے چیلنجز کا مقابلہ کیا جس کے لئے افواج پاکستان، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔