اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کےلئے امن و سلامتی کا استحکام نا گزیر ہے، امن و تعمیری ترقی کا امتزاج ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا۔ وہ جمعرات کو سول آرمڈ فورسز کے اعلی سطحی اجلاس …
وزیر داخلہ احسن اقبال کا سول آرمڈ فورسز کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کےلئے امن و سلامتی کا استحکام نا گزیر ہے، امن و تعمیری ترقی کا امتزاج ہی ملک کی خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا۔ وہ جمعرات کو سول آرمڈ فورسز کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے اداروں کے اعلیٰ افسران نے وزیر داخلہ کو کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمگنلگ کے عفریت سے ملک کی معاشی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے، سمگلنگ کے سدباب کےلئے موثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان ہی نہیں پورے خطہ کی ترقی کا پیش خیمہ ہوں گے، سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل سے وابستہ منصوبوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ نے سول آرمڈ فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تربیتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے عمل کو مزید تقویت دینے کےلئے سول آرمڈ فورسز کے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کےلئے مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔








