وزیر داخلہ محسن نقوی کی باجوڑ میں پولیس سکواڈ پر فائرنگ کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں پولیس سکواڈ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی …

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں پولیس سکواڈ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے فرض کی لاج رکھی ہے اور پوری قوم ان بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔