وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر ہدایات

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں دور حاضر کے مطابق ترامیم واصلاحات کرنے اور پاسپورٹ کے حصول میں صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفسز کا فوری قیام عمل میں لایا جائے جبکہ پاسپورٹ اور امیگریشن کے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں اور بدعنوانی …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں دور حاضر کے مطابق ترامیم واصلاحات کرنے اور پاسپورٹ کے حصول میں صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفسز کا فوری قیام عمل میں لایا جائے جبکہ پاسپورٹ اور امیگریشن کے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کو یہاں پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران دیں۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ عثمان اختر باجوہ نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں دور حاضر کے مطابق ترامیم واصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے کہا کہ وہ تمام متعلقہ حلقوں سے مشاورت کریں اور متعلقہ قوانین کو آسان اور بہتر بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفسز کا فوری قیام عمل میں لایا جائے جبکہ پاسپورٹ کے حصول کے حوالے سے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ چوہدری احسن اقبال نے پاسپورٹ اور امیگریشن کے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ کو نادرا کے ساتھ مل کر ای پاسپورٹ حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کے انسداد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی سے مکمل استفادہ کیا جائے۔

Leave a Reply