اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ہزار عمران بھی ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتے، آج دہشتگرد آگے بھاگ رہے ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور مافیا بحیرہ عرب میں غرق ہو گئے، بلوچستان میں چپے چپے پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے، ملک بھر میں شاہراہیں بن رہی ہیں، تبدیلی اسے کہتے ہیں، عمران خان …
وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال کا بنی گالہ پل کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ہزار عمران بھی ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتے، آج دہشتگرد آگے بھاگ رہے ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور مافیا بحیرہ عرب میں غرق ہو گئے، بلوچستان میں چپے چپے پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے، ملک بھر میں شاہراہیں بن رہی ہیں، تبدیلی اسے کہتے ہیں، عمران خان ہمیں لیکچر دیتے ہیں، کے پی کے کو کتنا جرمنی اور فرانس بنا لیا، پشاور میٹرو تین سال بعد بھی فائلوں تک ہی ہے، قوم بہروپیوں کو جانتی ہے، عمران کو ڈر ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو 2018ءکا الیکشن جیت جائیں گے، اس لئے سیاسی استحکام نہیں چاہتے۔ جمعرات کو وزیر داخلہ نے بنی گالہ پل کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ میں پل نہ ہونے کی وجہ سے اموات ہوئیں۔








