وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت کے تحفظ کےلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔ (کل)جمعہ کو اسلامی ممالک کے سفیروں کی کانفرنس بلائی جائے گی تاکہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی ناموس کےلئے مشترکہ لائحہ عمل تیارکیا جاسکے۔ انٹرنیشنل سوشل میڈیا پر گستاخیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سخت ترین اقدام …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت کے تحفظ کےلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔ (کل)جمعہ کو اسلامی ممالک کے سفیروں کی کانفرنس بلائی جائے گی تاکہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی ناموس کےلئے مشترکہ لائحہ عمل تیارکیا جاسکے۔ انٹرنیشنل سوشل میڈیا پر گستاخیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سخت ترین اقدام کریں گے۔ پی سی بی اور ایف آئی اے کو سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کیلئے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، بکیز کوبھی شامل تفتیش کیا جائے گا اس کے تانے بانے ملک سے باہر جاملتے ہیں، دوسرے ملکوں سے بھی تعاون مانگیں گے، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں کہ وفاق کو بوریا بستر گول کرنے کی دھمکیاں دے ایسا غیرذمہ دارانہ بیان وزیراعلیٰ کو زیب نہیں دیتا، وکلاءکے پولیس اہلکار پر تشدد کے معاملے پرکمیٹی قائم کردی ہے رجسٹرار ہائیکورٹ اور وکلاءتنظیم سے مل کر مسئلے کا حل نکالا جائے گا، بارکونسلز معاملے کا نوٹس لیں۔ بدھ کو پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ آج تین اہم ایشوز پر حکومتی موقف واضح کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کے حوالے سے کئی روز سے خبریں گردش کر رہی ہیں ان میں سے کچھ خبریں صحیح ہیں اور کچھ صحیح نہیں ہیں ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ساکھ کو ایسے واقعات سے جو نقصان بار بار پہنچتا ہے اس کا تدارک کیا جائے۔

Leave a Reply