وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا نادرا میگا سنٹر لاہور ،ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس سرگودہا، فیصل آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ تین چار ماہ کے اندر ملک کا کوئی ضلع پاسپورٹ دفتر سے محروم نہیں رہے گا، کم سے کم وقت میں نادرا کے سنٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی، منتخب ڈاکخانوں کے ذریعے شہریوں کو نادرا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، چند ماہ کے اندر ای پاسپورٹ کا نظام …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ تین چار ماہ کے اندر ملک کا کوئی ضلع پاسپورٹ دفتر سے محروم نہیں رہے گا، کم سے کم وقت میں نادرا کے سنٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی، منتخب ڈاکخانوں کے ذریعے شہریوں کو نادرا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، چند ماہ کے اندر ای پاسپورٹ کا نظام شروع کیا جائے گا، ایک سے زائد کارڈز بنوانے والوں کو جرمانے کرکے کارڈز بحال کر رہے ہیں، منگل کو نادرا ہیڈ کوارٹرز میں نادرا میگا سنٹر لاہور ،ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس سرگودہا، فیصل آباد کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن اور نادرا نے گذشتہ چار سالوں میں بہتر سے بہتر سروس مہیا کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو چار دن بعد سیاسی امور پر بات ہو گی، آج صرف نادرا اور پاسپورٹ کے حوالہ سے بات ہو گی، عوام کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، نادرا میگا سنٹرز اور ایگزیکٹو پاسپورٹس آفس کے قیام کے ذریعے 9 میگا سنٹر زیر تعمیر ہیں، رمضان کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان ہو گا، یہ سنٹرز24 گھنٹے کھلے رہیں گے، کراچی والا سنٹر بھی 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ 12 ایگزیکٹو پاسپورٹس سنٹرز بھی ستمبر تک فعال ہو جائیں گی، یہ چاروں صوبوں میں ہیں، 2013ءمیں ہم نے اقتدار سنبھالا تو پورے ملک مین 88 ریجنل پاسپورٹس آفس تھے، یہ ملک کے آدھے حصے کو کور کرتے تھے، چار سالوں میں 84 آر پی اوز قائم کئے ہیں، 16 مزید کریں گے، اب کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں پاسپورٹ آفس نہیں، ڈی جی پاسپورٹس اور ان کی ٹیم نے زبردست محنت کی، کوئی ضلع ایسا نہیں ہوگاجہاں آئندہ دو تین ماہ میں پاسپورٹ آفس نہ ہو ، اگست ستمبر تک ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس ہو گا، ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس وی آئی پی طرز کا ہو گا، اس پر اخراجات زیادہ ہیں کچھ سالوں میں زیادہ پریمیئم بتدریج ختم ہو جائے گا، یہ ون ونڈو آپریشن ہو گا، اب بھی خامیاں کوتاہیاں ہیں، سارا نیا سٹاف نہیں لا سکتے

Leave a Reply