وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی ایک کثیرالجہتی معاملہ ہے، محض سرحدیں بند کرنے سے خود کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا، آزادی کی تحریکوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہئے، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے، واشنگٹن کی طرف سے سات مسلمان ممالک کیلئے …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیکورٹی ایک کثیرالجہتی معاملہ ہے، محض سرحدیں بند کرنے سے خود کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا، آزادی کی تحریکوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہئے، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے، واشنگٹن کی طرف سے سات مسلمان ممالک کیلئے ویزے پر پابندی کے اقدام سے مسلم دنیا میں ایک منفی پیغام گیا ہے، مغرب کو اسلام فوبیا اور ہر معاملہ کیلئے اسلام کو موردالزام ٹھہرانے کے رجحان سے نکلنا چاہئے۔ وہ جمعرات کو یہاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں روشن مستقبل کےلئے علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے مواقع اور چینلز کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار کا اہتمام نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور رائل ڈینش ڈیفنس کالج نے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کا راستہ مذاکرات ہیں اور جو مذاکرات کے عمل میں شامل نہیں ہوتے ان کا مقدمہ کمزور ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں سلامتی کا تناظر مغرب سے مختلف ہو سکتا ہے۔ سیاست اور سلامتی کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک نہ کیا جائے، خطے میں سیاست اور سلامتی کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے کا رجحان موجود ہے۔

Leave a Reply