وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو برائی، کرپشن اور سیاسی طاقت کی دیواریں گرا کر انصاف پر مبنی فیصلے کر سکتے ہیں،چوہدری نثار علی خان اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں اسلام …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

مزید خبریں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو برائی، کرپشن اور سیاسی طاقت کی دیواریں گرا کر انصاف پر مبنی فیصلے کر سکتے ہیں،چوہدری نثار علی خان
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو انصاف کے حوالہ سے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر انتہائی اطمینان ہوا کہ پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو برائی، کرپشن اور سیاسی طاقت کی دیواریں گرا کر انصاف پر مبنی فیصلے کر سکتے ہیں۔ جمعہ کو فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی اطمینان ہے کہ انصاف کے حصول کا سفر خواہ کتنا ہی کٹھن اور طویل کیوں نہ ہو بالآخر اس کا اختتام انصاف کی جیت پر ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس فیصلہ سے یہ بھی پیغام جاتا ہے کہ کرپشن خواہ سرکاری اور حکومتی اداروں میں ہو یا پرائیویٹ سیکٹر کی ملی بھگت سے، اس کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان میں بھی لوگ موجود ہیں اور یہ پاکستان کے مستقبل کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔







