اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) اسلامی ممالک کے سفیروں کا اجلاس جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ہوا۔ وزیر داخلہ نے یہ اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیلئے بلایا تھا تاکہ سوشل میڈیا پر اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کیلئے مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ مواد پر پوری مسلم دنیا کی طرف سے موثر آواز …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اسلامی ممالک کے سفیروں کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) اسلامی ممالک کے سفیروں کا اجلاس جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ہوا۔ وزیر داخلہ نے یہ اجلاس یک نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیلئے بلایا تھا تاکہ سوشل میڈیا پر اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کیلئے مقدس ہستیوں کے خلاف گستاخانہ مواد پر پوری مسلم دنیا کی طرف سے موثر آواز بلند کی جا سکے۔ اجلاس کے شرکاءاس امر پر متفق تھے کہ دین اسلام اور حضور نبی کریم کی ناموس کی حرمت کیلئے پوری مسلم امہ متحد ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت خارجہ تمام قانونی و تکنیکی پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ایک جامع حکمت عملی پیپر مسلم ممالک کے سفیروں کو ارسال کرے گی جس پر وہ اپنے ممالک کی حکومتوں کو اعتماد میں لیں گے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل وضع کیا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ عرب لیگ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرلز کو ایک رسمی ریفرنس بھیجا جائے گا جس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کے معاملہ کو اٹھایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی ممالک کی حکومتوں کی طرف سے جواب آنے کے بعد یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سطح پر اٹھایا جائے گا۔








