اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ، سینٹر سلیم ضیا اور دیگرسینئر رہنما موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور حضوصاً صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاسی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ، سینٹر سلیم ضیا اور دیگرسینئر رہنما موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور حضوصاً صوبہ خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دیگر وزرا کے ساتھ ماہ رمضان میں خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے۔








