وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات قومی سلامتی و دفاع‘ مسلح افواج کی تیاریوں اور ان کی استعداد میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے درمیان بدھ کو یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات
قومی سلامتی و دفاع‘ مسلح افواج کی تیاریوں اور ان کی استعداد میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے درمیان بدھ کو یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر قومی سلامتی و دفاع‘ مسلح افواج کی تیاریوں اور ان کی استعداد میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اس حوالے سے مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر دفاع نے مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت ملک کے دفاع کے لئے ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔








