اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویرنے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے بے پناہ باہمی خیرسگالی اور افہام وتفہیم پرمبنی قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع، ہوا بازی اور اقتصادی تعاون سے متعلق …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویرکی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویرنے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے بے پناہ باہمی خیرسگالی اور افہام وتفہیم پرمبنی قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاع، ہوا بازی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع نے تمام تصفیہ طلب علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔








