اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)،ہلال جرات کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونےاور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشان امتیاز ملٹری، ہلال جرات کی مدت ملازمت میں 2سالہ توسیع پر مبارکباد دی ہے ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)،ہلال جرات کو …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2سالہ توسیع پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)،ہلال جرات کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونےاور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشان امتیاز ملٹری، ہلال جرات کی مدت ملازمت میں 2سالہ توسیع پر مبارکباد دی ہے ۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)،ہلال جرات کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نشان امتیاز (ملٹری) ہلال جرات کی مدت ملازمت میں 2سالہ توسیع کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا آج قوم ان کو اور ان کی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)ہلال جرات اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونشان امتیاز (ملٹری) ہلال جرات کو مبارک ہو ،قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پہ ناز ہے ، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔







