ملک بھر میں ریلوے پھاٹک پر ٹرین اپروچنگ وارننگ سسٹم اورریلوے ٹرینوں کو حادثات سے بچاﺅ کا نظام تجرباتی بنیادوں پر لگایا جا رہا ہے،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی 125سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرین حادثات کی روک تھام کے لئے نظام لایا جا رہا ہے، ملک …
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
ملک بھر میں ریلوے پھاٹک پر ٹرین اپروچنگ وارننگ سسٹم اورریلوے ٹرینوں کو حادثات سے بچاﺅ کا نظام تجرباتی بنیادوں پر لگایا جا رہا ہے،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی 125سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹرین حادثات کی روک تھام کے لئے نظام لایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلوے پھاٹک پر ٹرین اپروچنگ وارننگ سسٹم اورریلوے ٹرینوں کو حادثات سے بچاﺅ کا نظام تجرباتی بنیادوں پر لگایا جا رہا ہے، لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ریلوے افسران نے حفاظتی ضروریات کے لئے ڈیزائن کئے گئے نظام کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرینوں کو حادثات سے بچانے کے لئے نظام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اب اس نظام کی تنصیب میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی۔ وزیر ریلویز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تجرباتی طورپر پانچ نظام دسمبر کے آغاز تک لگا دئیے جائیں گے جو وائر لیس ہوں گے۔ ریلوے پٹڑی کے ساتھ ہرریلوے پھاٹک پر دونوں اطراف میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر سینسرز لگائے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی سے بلا تعطل توانائی فراہم کی جائے گی۔ لیول کراسنگ پر لائیٹ اور الارم دونوں نصب ہوں گے اور یہ نظام الارم اور ویڈیو کا 15 روز تک ریکارڈ بھی محفوظ رکھ سکے گا، اس نظام کے ضوابط کو ٹرین ڈرائیوروں کی تربیت کے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ و








