لاہور۔31مارچ(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہورمحمد سفیان ڈوگر نے شیخوپورہ حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میںوزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیاکہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرآف ریلویز آج یکم اپریل کو اپنی تین روزہ تحقیقات مکمل کریں گے جس کے بعد حادثے کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ …
وزیر ریلویز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، خواجہ سعد رفیق کو شیخوپورہ حادثے کی تحقیقات میں پیشرفت بارے بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
لاہور۔31مارچ(اے پی پی )وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہورمحمد سفیان ڈوگر نے شیخوپورہ حادثے کی تحقیقات میں پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میںوزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیاکہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرآف ریلویز آج یکم اپریل کو اپنی تین روزہ تحقیقات مکمل کریں گے جس کے بعد حادثے کے حوالے سے اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گیٹ مین نے غیر معمولی وقت ضائع کیا جبکہ اسے ایکسل ٹوٹنے کا علم ہونے کے بعد وقت کا دانشمندانہ استعمال کرتے ہوئے نائیٹ کوچ کو روکنے کے لیے بروقت اطلاع پہنچانی چاہیے تھی۔ وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ جس وقت گیٹ مین نے سگنل اپ کرنے کے لیے اطلاع دی اس وقت ٹرین سگنل کراس کرچکی تھی ۔ انجن کے معائنے سے ثابت ہواکہ ٹرین ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی مگر گاڑی پوری طرح نہ رک سکی ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حادثے میں نقصان بھی پاکستان ریلویز کا ہوا اور مخصوص مفادات کے لیے ٹارگٹ بھی پاکستان ریلویز جیسے قومی ادارے کو بنایا جارہاہے جوقابل افسوس ہے ۔








