وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کے ہزاروں کلرکوںکی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کے ہزاروں کلرکوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس نوٹفیکیشن کے مطابق لوئر ڈویژن کلرک ساتویں گریڈ سے نویں، اپر ڈویژن کلرک نویں سے گیارہوں اور ہیڈ کلرک چودہویں سے سولہویں گریڈ میں اپ گریڈ ہو گئے ہیں۔اپ گریڈیشن کی خبر ملتے ہی …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلویز کے ہزاروں کلرکوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس نوٹفیکیشن کے مطابق لوئر ڈویژن کلرک ساتویں گریڈ سے نویں، اپر ڈویژن کلرک نویں سے گیارہوں اور ہیڈ کلرک چودہویں سے سولہویں گریڈ میں اپ گریڈ ہو گئے ہیں۔اپ گریڈیشن کی خبر ملتے ہی ہزاروں ریلوے کلرکس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، چئیر پرسن ریلویز، سی ای او اور دیگر اعلیِ افسران کے شکریئے کے بینرز لگا دئیے گئے ہیں۔

Leave a Reply