اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ترکی کے اعلیٰ سطحی وفدنے منگل کو یہاں ملاقات کی جس کی قیادت ترکی کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اونر گونر کر رہے تھے اور اس وفد میں جگر کی پیوند کاری کرنے والے سینئر ماہرین بھی شامل تھے۔ جنہوں نے وزیر قومی صحت اور دیگر حکام سے ترکی میں پاکستانی مریضوں کو جگرکی پےوندکاری کی …
وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ترکی کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اونر گونر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ سے ترکی کے اعلیٰ سطحی وفدنے منگل کو یہاں ملاقات کی جس کی قیادت ترکی کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اونر گونر کر رہے تھے اور اس وفد میں جگر کی پیوند کاری کرنے والے سینئر ماہرین بھی شامل تھے۔ جنہوں نے وزیر قومی صحت اور دیگر حکام سے ترکی میں پاکستانی مریضوں کو جگرکی پےوندکاری کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا۔ ملاقا ت کے موقع پر سیکرٹری وزارت قومی صحت محمد ایوب شیخ، وزیر اعظم آفس اور وزارت خارجہ امور کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ترکی کے وفد کو بتایا کہ ہر سال تقریباً 1500 پاکستانی مریضوں کے جگرکی پےوندکاری کی ضرورت پیش آتی ہے، ترک وفد نے ترکی میں جگرکی پیوند کاری کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں بتایا۔ ترک وفد کے سربراہ نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ترکی کے خصوصی تعلقات ہیں اسی لئے پاکستان کے پیوند کاری کروانے والے مریضوں کیلئے ترکی نے خصوصی پیکیج تیار کیا ہے اور ہم پاکستانی مریضوں کیلئے خصوصی پیکیج دے رہے ہیں۔








