وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا سب سے بڑا قصور ان کی مقبولیت ہے جو کسی کو برداشت نہیں ہو رہی،جب آئینی ادارے بغیر کسی ثبوت کے سسیلین مافیا اور گارڈ فادر کے القابات دیں گے تو عوام کی جانب سے اپنے منتخب نمائندوں کےلئے ردعمل فطری ہوتا ہے، محمد …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا سب سے بڑا قصور ان کی مقبولیت ہے جو کسی کو برداشت نہیں ہو رہی،جب آئینی ادارے بغیر کسی ثبوت کے سسیلین مافیا اور گارڈ فادر کے القابات دیں گے تو عوام کی جانب سے اپنے منتخب نمائندوں کےلئے ردعمل فطری ہوتا ہے، محمد نواز شریف اور عمران خان کے فیصلے دیکھ لیں اور عوام کی آواز بھی سن لیں،جب نواز شریف کا فیصلہ آیا ، اس پر نچلی سطح پر عوامی ردعمل سامنے آیا، وہ آج بھی برقرار ہے، ان فیصلوں سے کوئی بھی مطمئن نظر نہیں آرہا،جس قانون کے تحت عمران خان نااہل نہیں ہوئے اسی طرح نواز شریف بھی نااہل نہیں ہونے چاہےے، محمد نواز شریف کی نااہلی پانامہ پر نہیں بلکہ اقامہ پر ہوئی

مزید خبریں

Leave a Reply