وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے،ہمارے جوان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام …

اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے،ہمارے جوان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

Leave a Reply