اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آج پھر وہی تقریر اور وہی جھوٹ،عمران صاحب آپ جب بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں ،عمران صاحب چار سالوں میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا اتنا وقت شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزارتے تو آج خیبر پختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی,عمران صاحب جلسوں میں جھوٹ بول کر …
وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آج پھر وہی تقریر اور وہی جھوٹ،عمران صاحب آپ جب بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں ،عمران صاحب چار سالوں میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا اتنا وقت شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزارتے تو آج خیبر پختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی,عمران صاحب جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی اور تبدیلی نہیں آتی ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب تبدیلی لانے کے لئے شہباز شریف کی طرح دن رات کام کرنا پڑتا ہے ،عمران صاحب حسد اور اقتدار کی ہوس نے آپ کو دماغی مریض بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چار سالوں میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا اتنا وقت شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزارتے تو آج خیبر پختونخوا میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی ،عمران صاحب سے اپنے صوبے میں ڈینگی کے مریض تو سنبھالے جاتے نہیں اور تنقید کرتے ہیں شہباز شریف پر ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف نے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کی ہے جس کو دیکھ کر آپ کی ایسی حالت ہو جاتی ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ عمران صاحب آج اچھا ہوتا کہ آپ احتساب کمشن کا تالا کھولنے کا اعلان کرتے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کی ترقی کا نام ہے ،عمران صاحب خیبرپختونخوا کے 53 فیصد سکولوں میں صاف پینے کا پانی نہیں ہے، 30فیصد فیصد سکولوں میں ٹوائلٹ نہیں ہیں ، 40 فیصد سکولوں میں بجلی نہیں ھے ،عمران صاحب جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی اور تبدیلی نہیں آتی ،عمران صاحب تبدیلی لانے کے لئے شہباز شریف کی طرح دن رات کام کرنا پڑتا ہے ،شہباز شریف کی محنت اور کارکردگی کی گواہی ان کا کام دیتا ہے۔








