اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس پولیس نے افسروں سے لے کر جوانوں تک جان کی قربانی دی ان پر عمران خان کی تنقید افسوس ناک ہے، ،عمران خان صاحب کو چاہیے نیشنل ایکشن پلان میں کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر غور کریں،جن شہیدوں پر اپ تنقید کر رہے ہیں ان …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس پولیس نے افسروں سے لے کر جوانوں تک جان کی قربانی دی ان پر عمران خان کی تنقید افسوس ناک ہے، ،عمران خان صاحب کو چاہیے نیشنل ایکشن پلان میں کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر غور کریں،جن شہیدوں پر اپ تنقید کر رہے ہیں ان پر ہمیں فخر ہے،اس وقت انتشار کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ساڑھے تین سال دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں دیں جن میں افواج پاکستان ,قانون نافذ کرنے والے ادارے، صوبائی وزیرِداخلہ شہید کرنل شجاع خاندادہ، معصوم شہریوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں کی قربانیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس پولیس نے افسروں سے لے کر جوانوں تک جان کی قربانی دی ان پر عمران خان کی تنقید افسوس ناک ہے ،وہ شہید جن کی ابھی تدفین بھی نہیں ہوئی ان پر عمران خان کی تنقید شرمناک ہے،،جن شہیدوں پر اپ تنقید کر رہے ہیں ان پر ہمیں فخر ہے، اس وقت انتشار کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی کامیاب حکمت عملی اور نیشنل پلان پر عمل درآمد کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں 80 فیصد کمی آئی ہے،عمران خان صاحب کو چاہیے نیشنل ایکشن پلان میں کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر غور کریں ۔








