اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کے 184 ممالک ارتھ آور منا رہے ہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل ہو چکی ہے، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقدہ ارتھ آور کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا کے 184 ممالک ارتھ آور منا رہے ہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل ہو چکی ہے، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم روشن پاکستان بنتا دیکھ رہے ہیں، توانائی، موسمی تبدیلیوں اور پانی کے تحفظ کے موضوعات کو پاکستانی نصاب کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقدہ ارتھ آور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو 2017ءکا ارتھ آور مبارک ہو، ارتھ آور انرجی کنروریشن پر دنیا کی سب سے بڑی آگاہی مہم ہے، جو2006ءمیں آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے شروع ہوئی اور پاکستان میں پہلی مرتبہ 2010ءمیں پارلیمنٹ آف پاکستان کے ذریعے ارتھ آور کا آغاز ہوا، ارتھ آور میں 184 ممالک حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ہے۔








