وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پر متنازعہ پروگرام نشر کرنے کا نوٹس لے لیا پشتون برادری کی دل آزاری کرنے والے متنازعہ شاعر کی پی ٹی وی پروگرامز میں شرکت پر تاحیات پابندی لگا دی پشاور ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پر متنازعہ پروگرام نشر کرنے کا سخت نوٹس …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پر متنازعہ پروگرام نشر کرنے کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پر متنازعہ پروگرام نشر کرنے کا نوٹس لے لیا
پشتون برادری کی دل آزاری کرنے والے متنازعہ شاعر کی پی ٹی وی پروگرامز میں شرکت پر تاحیات پابندی لگا دی
پشاور ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پر متنازعہ پروگرام نشر کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو خصو صی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غفلت کے مرتکب پی ٹی وی کے اہلکاروں کیخلاف فوراً انکوائری مکمل کر کے رپورٹ تیار کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے متنازعہ شاعر پر، جس نے پشتون برادری کی دل آزاری کی، پر پی ٹی وی پروگرامز میں شرکت پر تاحیات پابندی لگا دی۔ اس سے پہلے وفاقی سیکرٹری اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ جو کہ پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں، نے متنازعہ پروگرام پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس پروگرام کے نتیجہ میں پشتون برادری کی دل آزاری پر معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے ایک سخت اور غیر جانبدار ایڈیٹوریل پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں کسی بھی شخص، گروہ یا قومیت کی دل آزاری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ملوث پی ٹی وی اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کا یقین دلایا۔








