وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت‘ سیکورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار دہشت گردوں کے خلاف منطقی اختتام تک جاری جنگ کے عزم کو اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا‘ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت‘ سیکورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
دہشت گردوں کے خلاف منطقی اختتام تک جاری جنگ کے عزم کو اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا‘ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ مریم اورنگزیب
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف منطقی اختتام تک جاری جنگ کے عزم کو اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری مسلح بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے‘ اب ان کی باقیات دہشت گرد انہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے شہیدوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔








