وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جھل مگسی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جھل مگسی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت درگاہوں سے امن اور محبت کا پیغام ملتا ہے،درگاہوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ، بلوچستان میں معصوم جانوں کا خون بہانے والے پاکستان کے دشمن ہیں جو ملک کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام اتحاد ،یکجہتی اور قربانی کے لازوال جذبے سے دہشت گردوں کا …

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جھل مگسی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت
درگاہوں سے امن اور محبت کا پیغام ملتا ہے،درگاہوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ، بلوچستان میں معصوم جانوں کا خون بہانے والے پاکستان کے دشمن ہیں جو ملک کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام اتحاد ،یکجہتی اور قربانی کے لازوال جذبے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جھل مگسی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہوں سے امن اور محبت کا پیغام ملتا ہے ، درگاہوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے ، بلوچستان میں معصوم جانوں کا خون بہانے والے پاکستان کے دشمن ہیں جو ملک کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ۔ جمعرات کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ، پاکستان کے عوام اتحاد ، یکجہتی اور قربانی کے لازوال جذبے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہادر سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں کے نذرانے دے کر استحکامِ پاکستان کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، پوری قوم اپنے قابل فخر بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہاراور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

Leave a Reply