وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ ان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ ان کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے، عمران صاحب آپ نے پاکستان کو گالی ، بدتمیزی ، بد تہذیبی ، دھرنے ، بے شرمی ، جھوٹ ، اور اداروں کی تضحیک کا تحفہ دیا ہے،پاکستان کی عوام اور آیندہ آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی، عمران صاحب ٹھیکہ پورے ملک کا اور اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کو تالا ،مگر شرم آپ کو نہیں آتی ،آپ کرپشن ، اپنے اثاثوں ، انسداد دہشت گردی، غیر ملکی فنڈنگ اور زکوٰة کے پیسے پہ جوا کھیلنے کے کیسوں میں ملزم ہیں آپ استعفی کب دیں گے ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شاید زندگی میں پہلا سچ بولا ہے کہ ان کا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے موازنہ نہیں کیاجا سکتا،سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف قومی وقار، آئین کی سربلندی اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے جبکہ عمران صاحب غیر سنجیدہ، سیاسی تماشوں اور سڑکوں کے سرکسوں کے سوا کوئی ہنر نہیں رکھتے،عوامی رائے کے تازہ ترین جائزے نے بھی انہیں بتا دیا ہے کہ ہوا کا رخ کیا ہے،امپائروں کی انگلیوں پر سیاست کرنے والے کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہوائیں اپنا رخ خود بناتی ہیں،عمران صاحب آنکھیں اور کان کھولیں پاکستان کی عوام کیا کہہ رہی ہے۔

Leave a Reply