وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سی پی این ای کے زیر اہتمام ”ملک کو درپیش چیلنجز اور میڈیا کے کردار“ کے عنوان سے سمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا تعلق ہے ،جمہوریت کے بغیر آزاد صحافت ممکن ہی نہیں، جمہوریت ایک رویئے کا نام ہے جس کے تحت جو چاہیں لکھ سکتے ہیں اور جو سوچیں وہ بول سکتے ہیں۔جہموریت پرحملے صحافت اور سکرین نے کامیاب نہیں ہونے دیئے، جمہوری …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا تعلق ہے ،جمہوریت کے بغیر آزاد صحافت ممکن ہی نہیں، جمہوریت ایک رویئے کا نام ہے جس کے تحت جو چاہیں لکھ سکتے ہیں اور جو سوچیں وہ بول سکتے ہیں۔جہموریت پرحملے صحافت اور سکرین نے کامیاب نہیں ہونے دیئے، جمہوری نظام کے تسلسل میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،ملکی و قومی مفاد کیلئے میڈیا کو ابھی اور بہت کچھ کرناہے،انفرادی سوچ کی بجائے اجتماعی سوچ آگے لیکر بڑھنا ہے۔اطلاعات تک رسائی ایکٹ بھی موجودہ حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے ،معلومات تک رسائی صرف جمہوریت کے دور میں ہی ممکن ہوسکتی ہے۔پہلی مرتبہ جمہوریت تسلسل کے ساتھ اپنے 10سال کا دور مکمل کر رہی ہے ،اب ہمیں سمت طے کرنی ہے اورآئینی کردار کا تعین کرنا ہے، پیمرا میں میڈیا ہاﺅسز کے خلاف زیر التواءکیسز کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وکلاءکوبھاری فیسوں کی ادئیگی کی بجائے جو کیسز مل بیٹھ کر حل ہوسکتے ہیں انھیں حل کر لیا جائے گا،پاک چین اقتصادی راہداری پر میڈیا نے بہت مثبت کردار ادا کیا ہے ، سی پیک ملک ،خطے اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ وہ بدھ کی سہ پہر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کونسل آف پاکستان نیوزایڈیٹرز(سی پی این ای)کے زیر اہتمام ”ملک کو درپیش چیلنجز اور میڈیا کے کردار“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔