اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بچوں کی ابتدائی عمر سے تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان میں مثبت رحجانات پروان چڑھ سکیں، دہشتگردی کے خاتمے اور نسل نو کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی کے تناظر میں تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کے کورسز کا …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا سٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ میڈیا انگیجمنٹ ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بچوں کی ابتدائی عمر سے تعلیم و تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان میں مثبت رحجانات پروان چڑھ سکیں، دہشتگردی کے خاتمے اور نسل نو کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی کے تناظر میں تربیت اور استعداد کار میں اضافہ کے کورسز کا انعقاد انتہائی اہم ہے، موجودہ حکومت نے انسداد دہشتگردی کے بیانیے کی تیاری کیلئے ثقافت، ورثہ اور فلمی صنعت کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے،یہ اجتماعی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس میں حصہ ڈالنا چاہیے،دہشتگردی اور انتہائی پسندی کا خاتمہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے،انفارمیشن آفیسرز کو نئی ایجادات سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سٹریٹجک کمیونیکیشن اینڈ میڈیا انگیجمنٹ ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 30 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، موجودہ حکومت نے انسداد دہشتگردی کے بیانیے کی تیاری کیلئے ثقافت، ورثہ اور فلمی صنعت کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماعی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو اس میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ دہشتگردی اور انتہائی پسندی کا خاتمہ تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران کیلئے اس قسم کے تربیتی کورسز کا انعقاد ایک اچھا آغاز ہے، صحافیوں کو بھی اسی طرح کی تربیت فراہم کی جائے گی۔








