وزیر مملکت انسانی حقوق بیرسٹر عثمان ابراہیم کی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن بیرسٹر ملک امجد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسانی حقوق بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ہمیں گھریلو کام کی سطح پر پرامن ماحول کے قیام کےلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر ملک …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسانی حقوق بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ہمیں گھریلو کام کی سطح پر پرامن ماحول کے قیام کےلئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر ملک امجد سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہ ملاقات عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کےلئے وزارت سے معاونت فراہم کرنے کےلئے ہوئی۔ ملاقات میں وزیر مملکت نے انسانی حقوق کی ترقی اور تحفظ کےلئے پالیسیوں، قوانین اور پروگراموں کے عمل سمیت ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں مثبت سرگرمیوں بارے تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلہ میں وزارت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کے موافقت اور قومی ذمہ داریوں کے ساتھ قانون سازی، قواعد و ضوابط اور طریقوں کی ہم آہنگی کےلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔

Leave a Reply