اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن سے اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ ٹریڈ اور کامرس کے بین الاقوامی تجارتی مرکز کے سینئر ایڈوائزر جیمز ہوو لیزائل نے جمعہ کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے کئی امور جن میں ای کامرس پلیٹ فارم اور دیگر اہم جزئیات اور ای سلوشنز زیر بحث آئے۔ ملاقات میں بالخصوص سمال اور میڈیم …
وزیر مملکت انوشہ رحمن سے اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ ٹریڈ اور کامرس کے بین الاقوامی تجارتی مرکز کے سینئر ایڈوائزر جیمز ہوو لیزائل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن سے اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ ٹریڈ اور کامرس کے بین الاقوامی تجارتی مرکز کے سینئر ایڈوائزر جیمز ہوو لیزائل نے جمعہ کو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے کئی امور جن میں ای کامرس پلیٹ فارم اور دیگر اہم جزئیات اور ای سلوشنز زیر بحث آئے۔ ملاقات میں بالخصوص سمال اور میڈیم آجرین کے حوالہ سے آن لائن بزنس کو قابل عمل بنانے کیلئے بات چیت کی گئی۔ وزیر مملکت نے اقوام متحدہ کے نمائندہ کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے ای کامرس آن لائن بزنس کیلئے سازگار ماحول بنانے کے حوالہ سے بہت سے ٹھوس اقدام کئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او کے ای کامرس سے متعلق محرکات کو بہت اہم قرار دیتا ہے اور ہمارا مشن ہے کہ دونوں ممالک ای کامرس میں ایک سوچ رکھ کر اس کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔ وزیر مملکت نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشنز سیکٹر کے ڈھانچہ کے بارے میں روشنی ڈالی اور وفد کو بتایا کہ ہم کلی طور پر ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی تخلیق کر رہے ہیں تاکہ آن لائن بزنس نمو پا سکے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران 40 ملین لوگوں کو موبائل براڈ بینڈ کے ذریعے آپس میں مربوط کیا گیا ہے۔








