اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں معیاری تعلیم کے فروغ کو ترجیح دے رہی ہیں، پاکستان دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کررہاہے، ترقی کیلئے معیشیت پرمبنی تعلیم انتہائی ضروری ہے ،پاکستان ٹیلی ویژن تعلیم ، …
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا تعلیمی ایکسپو سے خطاب
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں معیاری تعلیم کے فروغ کو ترجیح دے رہی ہیں، پاکستان دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کررہاہے، ترقی کیلئے معیشیت پرمبنی تعلیم انتہائی ضروری ہے ،پاکستان ٹیلی ویژن تعلیم ، انسانی وسائل کی ترقی اور بچوں سے متعلق چینل کاآغازجلد کرے گا،تمام چینل پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں ایجوکیشن ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تعلیمی شعبہ میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس سے ملک میں علم پرمبنی معیشت کوفروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے نصاب کو ڈیجیٹلائزڈ بنانے میں ایک واحد سنگ میل طے کیا ہے اور اب طلبائ، اساتذہ اور والدین صوبہ میں آن لائن نصاب سے استفادہ کرسکتے ہیں، دیگر صوبوں میں اس نظام کی تقلید کی جارہی ہے ۔ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ اس کے تین بڑے پہلو ہیں ، پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں پہلی دفعہ مانٹیسوری کلاسز متعارف کروائی گئی ہیں، ان سکولوں میں جدید ٹرانسپورٹ نظام کاآغاز ہو گیا ہے تاکہ سکولوں و کالجوں کے طلباءکو یہ سہولت دستیاب ہو ۔









