اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما لیکس بارے قائم جے آئی ٹی سے امید ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے گی، فاضل ججز نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، عمران خان صاحب! آپ کو کیا پتہ عزت کیا ہوتی ہے، آپ تو …
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما لیکس بارے قائم جے آئی ٹی سے امید ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے گی، فاضل ججز نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، عمران خان صاحب! آپ کو کیا پتہ عزت کیا ہوتی ہے، آپ تو ہمیشہ سستی شہرت کے لئے الزامات اور جھوٹ کا سہارا لیتے رہے ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے نمائندے ہمیشہ دشمن کی زبان بولتے ہیں، ڈان لیکس کے معاملے پر بھی پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف مہم چلائی، آپ کا مقصد اداروں کے مابین تصادم کرانا ہے،عمران خان اپنے احتساب میں تین سال سے پیچھے نہیں جاتے اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے مرحوم والد اور تین نسلوں کا حساب دیا ہے، عمران خان عدالتوں، الیکشن کمیشن اور سوال اٹھانے والے اداروں سے بھاگتے ہیں، عدالت عظمی نے پی ٹی آئی کی ایک اور غیر آئینی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ شہرت کی خاطر قانون کو فروخت نہیں کر سکتے، خان صاحب آپ پر توہین عدالت لگتی ہے اور ادارے آپ کوغیر مہذب کہتے ہیں، آپ لوگوں پر الزام لگاتے ہیں، آپ کی پارٹی آئی سی جے پر دشمن کی زبان بولتی ہے، بینچ نے یہ بھی کہا کہ تمام حکومتی ادارے اور وزیراعظم کا خاندان جے آئی ٹی سے تعاون کر رہا ہے۔ وہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم ہو یا ملک کی عزت‘ عمران خان کا صرف ایک ہی مقصد رہا ہے کہ وہ ان پر الزامات کے ذریعے سستی شہرت حاصل کریں کیونکہ کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر صرف کیچڑ اچھالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ عزت کی بات کرتے ہیں‘آپ کو کیا پتہ عزت کیا ہوتی ہے‘عزت وہ ہوتی ہے جو موجودہ وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں اور اگر آپ پر کوئی ادارہ سوال اٹھائے تو آپ اداروں پر دباﺅ اور تضیحک کے علاوہ جن جن جگہوں پر آپ پر سوال ہو اس ادارے کی عزت اور لوگوں کی پگڑی جس طرح آپ اچھالتے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔








