اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے پاکستانی معاشرے کے مثبت تشخص اور قومی اقدار کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے‘ کسی بھی ملک کی شناخت اس کی ثقافت، ورثہ اور سیاحت سے ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی …
وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے پاکستانی معاشرے کے مثبت تشخص اور قومی اقدار کو فروغ دینے اور دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے‘ کسی بھی ملک کی شناخت اس کی ثقافت، ورثہ اور سیاحت سے ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان کی 70 سالہ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وسیع و عریض صحراﺅں، فلک شگاف پہاڑوں، بڑے گلیشیئرز، سرسبز و شاداب میدانوں اور سمندر سے مالا مال خطہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کا ہر علاقہ اپنی مخصوص خاصیتوں کا حامل ہے۔ انہوں نے پاکستانی معاشرے کے کثیر الثقافت پہلوﺅں کو اجاگر کرنے اور اس کے اپنے ارضیاتی اور ثقافتی تنوع کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کے موجودہ حقیقی چہرے سے روشناس کرایا جا سکے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے تشخص کا فروغ اور اس کی تعمیر وزارت اطلاعات و نشریات کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے جس کیلئے حکومت نے خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن اور رہنمائی میں پاکستان میں فلمی صنعت اور سینما گھروں کی بحالی کےلئے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ثقافت کے فروغ اور پاکستان کے ارضیاتی تنوع کو ملک کے اندر اور باہر اجاگر کرنے کا ایک موثر اور طاقتور ذریعہ ہے۔ اجلاس میں 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالہ سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور عالمی سطح پر اس کی تشہیر پر خصوصی زور دیا گیا۔








