وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا سپورٹس جرنلسٹس کی ایشیائی تنظیم کی کانگرس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی حکومتوں کے مکمل تعاون، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اورجرات مند عوام کی لازوال قربانیوں سے 35 سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کھیلیں، بین الاقوامی کانفرنسز اور بین الاقوامی سیاحت واپس لوٹ آئی ہے، محمد نوازشریف کے وژن کے …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی حکومتوں کے مکمل تعاون، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز اورجرات مند عوام کی لازوال قربانیوں سے 35 سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کھیلیں، بین الاقوامی کانفرنسز اور بین الاقوامی سیاحت واپس لوٹ آئی ہے، محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجہ میں دہشتگردی میں نمایاں کمی آئی، پوری دنیا میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے، دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کاوشوں اور ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کا ثمر آج دیکھ رہے ہیں، ملک میں امن کی وجہ سے دنیا کے 30 ممالک کے سپورٹس صحافی ہمارے ہاں آئے ہیں، کھیلوں کے ذریعے معاشرے میں عدم برداشت پر قابو پایا جاسکتا ہے، حکومت ملک میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کیلئے کوشاں ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کی ترویج کے لئے کھیلوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی اور میڈیا کا بنیادی اور اہم کردار ہے ، پاکستان بہت سی کھیلوں میں چمیپئن رہ چکا ہے، دوبارہ کھیلوں کے فروغ اور میدان آباد ہونے سے پاکستان پھر چمپیئن بنے گا ‘ محمد نواز شریف خود بھی سپورٹس مین ہیں اور ملک میں کرکٹ ‘ہاکی ‘فٹ بال‘ٹینس سمیت تمام کھیلوں کی بحالی چاہتے ہیں ‘وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔وہ جمعہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام سپورٹس جرنلسٹس کی ایشیائی تنظیم اے آئی پی ایس کی کانگرس سے خطاب کر رہی تھیں ۔

Leave a Reply