اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی 5سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد 2018میں ایک روشن ‘دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی اور عوامی خدمات کے ریکارڈ مکمل منصوبوں کے ساتھ قائداعظم کا پاکستان دیکر جائیں گے‘عمران خان سے خیر کے کلمے کی توقع نہیں ہے ‘خان صاحب آپکے جھوٹ بھی 2018کے …
وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں رئیل سٹیٹ ‘تعمیرات اور عمارتی سامان کی سب سے بڑی آباد ایکسپو2017کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی 5سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد 2018میں ایک روشن ‘دہشت گردی سے پاک ‘اقتصادی ترقی اور عوامی خدمات کے ریکارڈ مکمل منصوبوں کے ساتھ قائداعظم کا پاکستان دیکر جائیں گے‘عمران خان سے خیر کے کلمے کی توقع نہیں ہے ‘خان صاحب آپکے جھوٹ بھی 2018کے الیکشن میں آپکو نہیں بچاسکتے ‘عمران خان نے آج پھر اداروں کو دھمکایا اور تضحیک کی ہے‘پوری قوم دعا گوہ ہے کہ حسد کے مرض میں مبتلا عمران خان کو اللہ تعالی ہدایت دیں‘عالمی دنیا اور بیرونی سرمایہ کاروں کا دوبارہ پاکستان پر اعتماد بحال ہو چکا ہے ‘ہر شعبے کی طرح رئیل سٹیٹ میں بھی بیرونی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں ‘سی پیک کے تحت پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے ذریعے مختلف منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں ‘مسلم لیگ ن کے منشور میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے توانائی بحران کے خاتمے ‘انفراسٹرکچر ‘صحت ‘تعلیم سمیت ہر شعبے کے لئے جو وعدے کیے ہیں وہ مرحلہ وار مکمل ہو رہے ہیں ۔ وہ جمعہ کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میںرئیل سٹیٹ ‘تعمیرات اور عمارتی سامان کی سب سے بڑی آباد ایکسپو2017کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔








