وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ”حیاتیاتی تنوع کے مختلف پہلو اور پائیدار سیاحت “کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی دانشمندانہ پالیسوں کے باعث دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے،امن و امان کی بہتر صورتحال سے پاکستان میں قومی،مقامی اور بین الاقوامی سیاحت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوا ہے ، زندگی کا ہرشعبہ بحالی کی راہ پر گامزن …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی دانشمندانہ پالیسوں کے باعث دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے،امن و امان کی بہتر صورتحال سے پاکستان میں قومی،مقامی اور بین الاقوامی سیاحت میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوا ہے ، زندگی کا ہرشعبہ بحالی کی راہ پر گامزن ہے ،پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز ) پر پالمینٹری ٹاسک فورس اوورسائیٹ کا کردار ادا کر رہی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) اور وثرن 2025ءکے لئے پی ٹی وی پر خصوصی آگاہی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ،ماحولیاتی اور حیاتیاتی سیاحت کا فروغ جی ڈی پی میں اضافہ باعث بنتا ہے ،وزیراعظم نواز شریف سیاحت کے فروغ کے لیے خاص دلچسپی رکھتے ہیں‘کورل ریف (مونگے کی چٹانیں )پاکستان میں 16 جزائر پر پایا جاتاہے۔وہ پیر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور آئی یو سی این پاکستان کے اشتراک سے حیاتیاتی تنوع کے مختلف پہلووں کے عالمی دن کے موقع پر”حیاتیاتی تنوع کے مختلف پہلو اور پائیدار سیاحت “کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کر رہی تھیں ۔وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ڈائریکٹر حیاتیاتی تنوع ندیم اشرف راجہ ‘آئی یو سی این کے محمود اختر چیمہ ‘آئی سی یو این کے گلوبل وائس پریذیڈنٹ سید رضوان محبوب ‘چیئرمین اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ انیس الرحمان کے علاوہ حیاتیاتی تحفظ کے لئے کام کرنے والے تنظیموں کے نمائندے بھی تقریب میں شریک تھے ۔

Leave a Reply